نڈال فتوحات میکسیکن اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نڈال فتوحات میکسیکن اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میکسیکو سٹی (اے پی پی) سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال اور امریکہ کے دراز قد جان اسنر میکسیکن اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سوئٹزلینڈ کے تھرڈ سیڈڈ سٹانسلاس وارینکا کوارٹر فائنل میچ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچز میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کورین حریف کھلاڑی وان سون وو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ کے دراز قد جان اسنر نے بھی کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی، انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی ٹومی پال کو 7-6(7-3)، 3-6 اور 6-2 سے ہرا کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے سوئس تھرڈ سیڈڈ سٹار وارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے مات دیکر سیمی فائنل لائن عبور کی کامیابی پر نڈال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو محنت کا نتیجہ قرار دیا۔