شہر میں فائرنگ کے واقعات خاتون جا ں بحق نوجوان سمیت 2افراد زخمی

شہر میں فائرنگ کے واقعات خاتون جا ں بحق نوجوان سمیت 2افراد زخمی

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں فائرنگ کے تین واقعات میں خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان لڑکا اور لڑکی زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق شادباغ میں 35سالہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،عینی شاہدین کے مطابق نا معلوم خاتون ایک آدمی اور بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر آئی تھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا، شبہ ہے کہ قتل گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے تاہم اصل حقائق شناخت کے بعد سامنے آئیں گے،علاوہ ازیں اکبری منڈی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 21سالہ نوجوان زخمی ہو گیا جس کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،فائرنگ کا تیسرا واقعہ نشتر کالونی کے علاقہ اعوان ٹاؤن میں پیش آیاجہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر20سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے عوان ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ شائستہ نامی لڑکی کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی