ڈولفن اور اینٹی رائٹ فورس کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

ڈولفن اور اینٹی رائٹ فورس کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈولفن فورس اور اینٹی رائٹ فورس کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، میچ میں سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کے ہمراہ شرکت کی، اینٹی رائٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ کے درمیان ٹی 20 میچ کو شہداء پولیس سے منسوب کیا گیا۔ ڈولفن فورس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں ایک سو اٹھائیس اسکور کیا جس کو اینٹی رائٹ فورس نے سات وکٹوں کے ہدف سے جیت لیا۔ سی ٹی او لاہور نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی۔ اس موقع پر ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ کی طرف سے جیتنے والی ٹیم کو دو یوم اور ہارنے والی ٹیم کو ایک یوم اضافی ریسٹ کا اعلان کیا گیا۔
اور ان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے ساتھ اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیاں جوانوں کو ذہنی طور پر چاک و چوبند رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے کہا کہ صحتمند زندگی کیلئے جسمانی سرگرمیاں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، پنجاب پولیس میں کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا، صحتمند زندگی کیلئے انسان کو جسمانی طور پر مخلتف کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے، کھیل ہمیں نہ صرف میدان میں بلکہ روزمرہ کی زندگی میں ڈسپلن سیکھاتے ہیں، اید حماد عابد کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی یاد میں کرکٹ میچ کا انعقاد ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی عظیم مثال ہے۔

مزید :

علاقائی -