ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) شاہرات پر مسافروں کی سہولت اور ٹریفک حادثات میں مزید کمی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز اور ٹریفک پولیس پنجاب مل کرٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں بہتری اور عوام کی سہولت کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری رکھیں گے

جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کی جبکہ اس موقع پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز شائستہ ندیم، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی موٹر ویز ارسلان ملک، ڈی ایس پی موٹر ویز منصور جاوید اور ڈی ایس پی پی ایچ پی ریاض شاہد موجود تھے۔ اجلاس میں شاہرات پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مزید موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کے علاوہ چالان سسٹم کو بہتر بنانے سے متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ سفر کرنے والے مسافروں اور ڈرائیورز کو کم سے کم مشکل کا سامنا کرنا پڑے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کہاکہ پی ایچ پی، تاکہ ہائی ویز پر شہریوں کو دوران سفر چوری، ڈکیتی کی کسی واردات کا سامنا نہ کرناپڑے جبکہ ساتھ ہی ڈرائیورز سے ٹریفک قوانین کی پابندی کروا کر ٹریفک حادثات میں کمی بھی لائی جاسکے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال کے علاوہ انفارمیشن شئیرنگ، موثر کوارڈی نیشن اور بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی جس کا مقصد شاہرات پر سفر کرنے والے مسافروں کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور پرسکون محسوس کرواناہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنانے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے بھی مشترکہ اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا اورجس افسر واہلکار نے جاری کردہ ایس او پیز کے خلاف ورزی کی اسکے خلاف فوری تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی