پی ایس ایل کے نئے گانے کی ریلیز رکوانے کیلئے دعویٰ دائر

پی ایس ایل کے نئے گانے کی ریلیز رکوانے کیلئے دعویٰ دائر

  



لاہور(نامہ نگار)پاکستان سپر لیگ سیزن 5کے نئے گانے کی ریلیز رکوانے کے لئے سول کورٹ کے جج کامران کرامت کی عدالت میں دعویٰ دائر کردیا گیاہے،جس پر فاضل جج نے گلوکار علی ظفر، پی سی بی اور پیمرا کونوٹس جاری کرتے ہوئے 2 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔

،عدالت میں شہری رانا رضوان اپنے وکیل کی وساطت سے دائردرخواست میں پی سی بی، پیمرا اور علی ظفر کو فریق بنایا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پاکستان میں 11 سال بعد کرکٹ کے میدان سجے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے،گلوکارعلی ظفر اور گلوکارعلی عظمت کے گانے کے تنازعے پر پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے،پی ایس ایل میں دوسرا ترانہ ہماری کرکٹ کو بدنام کرے گا، "تیار ہو" کے نام سے پہلے ہی پی ایس ایل 5 کا گانا ریلیز ہو چکا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ پی سی بی اور پیمرا کو گلوکارعلی ظفر کے گانے کی ریلیز سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی