چودھری شوگر ملز کیس، یوسف عباس کی رقم واپسی کی درخواست دائر

چودھری شوگر ملز کیس، یوسف عباس کی رقم واپسی کی درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگار)چودھری شوگر ملز سکینڈل کیس میں یوسف عباس کی طرف رقم واپسی کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے، یوسف عباس نے عدالت میں ایڈووکیٹ محمد نواز کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ گرفتاری کے موقع پر لی گئی 38 ہزار کی رقم واپس دلوائی جائے، عدالت نے نیب کو رقم سے متعلق جواب طلب کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر یہ رقم کیس میں پراپرٹی نہیں تو درخواست گزار کوواپس کر دی جائے۔

مزید : علاقائی