قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  



لاہور(نامہ نگار)بینکنگ جرائم عدالت کے خصوصی جج منیر احمد جوئیہ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے کزنوں کی ملکیت ملز شریف گروپ آف انڈسڑیز کے بینک ڈیفالٹر ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

،بینکنگ کورٹ میں کشمیر ملز اور اتفاق ملز نے بینکوں سے اربوں روپے کے قرضہ لے کر واپس نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،گزشتہ روزعدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر فاضل جج نے ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں،عدالت میں ایف آئی اے حکام نے مکمل تحقیقات کی رپورٹ جمع کروا رکھی ہے،بینک کے وکیل کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ اتفاق ملز اور کشمیر ملز نے 700 ملین قرضہ حاصل کیا، قرضے کی واپسی کے لئے متعدد نوٹسز جاری کئے گئے، اتفاق ملز اور کشمیر ملز قرضہ واپس نہیں کررہی، عدالت سے استدعاہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی