ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث215ملزمان گرفتار کرلئے،ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگ سے ایک لاکھ55ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا،ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران12پسٹل اوردرجنوں گولیاں برآمدہوئیں۔

،منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے19منشیات فروشوں کے قبضہ سے01کلو760گرام چرس اور281لٹرشراب برآمد کی گئی،قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دورا ن06ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم برآمد کی گئی، چوری،دھوکہ دہی،امانت میں خیانت اورچیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب81اشتہاری وعدالتی مجرموں کو گرفتارکیاگیا، ون ویلنگ،پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ،لاؤڈسپیکراورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر72ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی