میشا شفیع ہرجانہ کیس،گواہ طلب

میشا شفیع ہرجانہ کیس،گواہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر گلوکارہ میشاء شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت12مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے میشا شفیع کے مزیدگواہوں کو12مارچ کوطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے،میشاشفیع کے وکیل نے مزید گواہ پیش کرنے کی درخواست دائرکی تھی، ہرجانہ کے دعویٰ میں گلوکار علی ظفر نے موقف اختیار کر رکھاہے
کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے،میشا شفیع نے سستی شہرت کے لئے جھوٹے الزامات عائد کئے، میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے دنیا بھرمیں شہرت متاثر ہوئی،استدعا ہے کہ میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -