مغلپورہ، ٹریفک حادثے میں 60 سالہ شخص جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقے میں 60 سالہ شخص ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق60 سالہ یوسف سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔