بینک ڈیفالٹر کیس،ملزم احسن محمود، فرخ محموداور دیگر کو آخری مہلت

بینک ڈیفالٹر کیس،ملزم احسن محمود، فرخ محموداور دیگر کو آخری مہلت

  



لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے بینک الفلاح ڈیفالٹر فاس ٹیوب ملز اینڈ انجینئرنگ انڈسٹریز کے خلاف ریکوری کے دعوی پر ڈیفالٹر احسن محمود بٹ، فرخ محمود بٹ، شاہ رخ محمود کے وکیل کو بحث کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔بینکنگ عدالت نمبر ایک کے جج سردار طاہر صابر نے بینک الفلاح کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی، ریکوری کے دعوی میں فاس ٹیوب ملز، احسن برادرز، شاہ رخ اینڈ کو اور فرخ برادرز کو فریق بنایا گیا ہے۔

، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فاس ٹیوب ملز سمیت دیگر نے کاروبار کیلئے قرض حاصل کیا اور اس کے لئے ڈیفالٹر کمپنی فاس ٹیوب ملز نے مختلف جائیدادیں بھی رہن رکھوائیں، دعویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریکوری نوٹسز کے باوجود رقم ادا نہ کرنے پر فاس ٹیوب ملز سمیت دیگر کو اکتوبر 2015 کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا،رقم کی ریکوری کے لئے ڈیفالٹر کمپنی کے خلاف 4 کروڑ 24 لاکھ 2 ہزار روپے کی ڈگری جاری کی جائے۔

مزید : علاقائی