وارداتوں کا سلسلہ جاری ڈاکو 24لاکھ روپے زیور اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

وارداتوں کا سلسلہ جاری ڈاکو 24لاکھ روپے زیور اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں سے ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا چھین لی گئیں، تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں مسلح ڈاکو ادریس کے گھر گھس کر 10لاکھ 25 کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈیفنس سی میں ڈاکو ہمایوں کے گھر میں گھس کر7لاکھ 60ہزار روپے،پرائز بانڈ اور زیورات لوٹ کر لئے گئے، اقبال ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو سعید اور فیملی سے 3لاکھ 15 ہزار کی نقدی و زیورات، بادامی باغ سے شرجیل اور فیملی سے 2لاکھ20کی نقدی و زیورات، سول لائنز میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عمران سے 75 ہزار،چوہنگ میں جہانگیر سے گن پوائنٹ پر 50 ہزار نقدی موبائل فون اور شاہدرہ میں گن پوائنٹ پر رانا آصف سے20ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،برکی اور قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے گاڑیاں جبکہ شاہدرہ ٹاون،بھاٹی گیٹ اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں

مزید : علاقائی