چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز کرپشن کیس،سماعت 20 مارچ تک ملتوی

چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز کرپشن کیس،سماعت 20 مارچ تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز میں مبینہ کرپشن میں ملوث سابق ایم ڈی منظر حیات کے کیس کی سماعت20 مارچ تک ملتوی کردی،عدالت نے نیب کو کیس سے متعلق ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دیاہے،احتساب عدالت کے ایڈمن جج امیر خان نے کیس پر سماعت کی۔

،لاہور ہائیکورٹ سے ملزم منظر حیات کی ضمانت منظور ہوچکی ہے،نیہب کے پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم منظر حیات کو غیر قانونی ٹھیکہ فراہمی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے مبینہ طور پر مجاز فورم کی باقاعدہ منظوری کے بغیر اربوں مالیت کا ٹھیکہ ای آر پی ایل نامی کمپنی کو فراہم کروانے میں کردار ادا کیا، ملزم پنجمن کی 69ویں بورڈ میٹنگ میں بطور ایم ڈی شامل ہوا اور غیر قانونی ٹھیکہ نوازنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید : علاقائی