شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنیکا کیس،نیب رپورٹ جمع

شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنیکا کیس،نیب رپورٹ جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)شہباز شریف فیملی کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائردرخواست پراحتساب عدالت نے مزید کاروائی کے لیے 30 مارچ تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لئے ہیں،نیب کی جانب سے منجمد کیے جانے والے اثاثہ جات کی رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔
،یہ درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں درخواست گزاروں کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے،جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں،اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قراردیاجائے،یادرہے کہ احتساب عدالت نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،نصرت شہباز،تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -