پنجاب حکومت کی ہر پالیسی ناکام نظر آتی ہے،عابد حسین صدیقی

پنجاب حکومت کی ہر پالیسی ناکام نظر آتی ہے،عابد حسین صدیقی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہر پالیسی ناکام نظر آتی ہے تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے کی دعوے دار تحریک انصاف نے لاہور میں تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

لاہور میں کرایہ کی عمارتوں میں 100 نئے سرکاری سکولوں کو منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو گیا ہے فنڈز جاری ہونے کے باوجود کرایہ پر عمارتیں حاصل نہیں کر سکی یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کے حوالے سے سارے دعوے ڈھکوسلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اس وعدے کے ساتھ برسراقتدار آئی تھی کہ تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی لیکن حالیہ اقدام اس کے اس دعوے کی نفی کر رہا ہے۔ غریب مریضوں کو پہلے سے دی گئی سہولتوں سے بھی ہاتھ کھینچا جا رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4