مودی نے شہریت بل کے ذریعے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماڑی،ذکر اللہ مجاہد

مودی نے شہریت بل کے ذریعے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماڑی،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے شہریت ترمیمی بل پاس کر کے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار لی ہے۔ بھارت میں مساجد پر حملے اور مسلمانوں کی قتل و غارت نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ بھارت میں شہریت قانون کے خلاف شروع ہونے والی تحریک بھارت کو ٹکڑوں میں تقسیم کردے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پریس کلب لاہور کے زیر اہتمام بھارت میں شہریت ترمیمی بل اور دلی میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جو انسانیت کی تذلیل اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

آج کشمیر سمیت بھارت میں جس طرح مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو رہا ہے اس کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی، مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم، بھارتی فوج کی بربریت اور نہتے مسلمانوں کو ظلم و ستم کا شکار بنانا انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہے جس پر عالمی اداروں کی چشم پوشی ناصرف افسوسناک بلکہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ صدر ٹرمپ کی اپنے دورے کے دوران بھارت میں مساجد پر حملے اور مسلمانوں کے قتل عام پر اس کو بھارتی کا اندورنی معاملہ قرار دینا انسانیت کی تذلیل اور زمینی حقائق کے منافی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4