حلف نامہ ختم نبوت نکالنے والوں کو بے نقاب کیا جائے،اشرفجلالی

حلف نامہ ختم نبوت نکالنے والوں کو بے نقاب کیا جائے،اشرفجلالی

  



لاہور (پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حج فارم سے ختم نبوت کا کالم نکالے جانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت مذہبی امور حج فارم سے ختم نبوت کا کالم نکالنے والے کو بے نقاب کرے۔عقیدہ ختم نبوت جیسے حساس معاملہ کو بار بار چھیڑنے سے دن بدن عاشقانِ رسول ؐ میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔عازمین حج ختم نبوت والے کالم کے بغیر چھپنے والے فارم کو مسترد کردیں۔وزارت مذہبی امور ختم نبوت والا کالم نکالنے کی وجہ بتائے۔کاغذات نامزدگی سے حلف نامہ ختم نبوت کی تبدیلی اور حج فارم سے ختم نبوت کے کالم کا اخراج اسلام کے خلاف ایک گہری سازش ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ بعض خفیہ ہاتھ قادیانی ارتداد کو مسلسل سپورٹ کر رہے ہیں۔قادیانی اور قادیانی نواز یاد رکھیں ہم آخری سانس تک ان شا ء اللہ تعالی عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ دیں گے۔انہوں نے کہا حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہ داران کے بے نقاب نہ ہونے اور انکو سزا نہ ملنے کی وجہ سے پھر یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔

راجہ ظفرالحق رپورٹ کو پہلے ن لیگ نے اور بعد میں لبیک پاکستان والوں نے چھپا کر بالواسطہ مجرموں کو تحفظ دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4