شرقپور خوردمیں گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شرقپور خوردمیں گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک کے علاقہ شرقپورخورد مین بازار کے گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔کسی بھی وقت حادثہ کا خدشہ۔ علاقہ کی سماجی فلاحی تنظیموں اور شہریوں نے وزیر اعلیٰ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور اے سی فیروزوالہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبہ کیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک کے قدیمی علاقہ شرقپورخورد کے مین بازار گٹروں کے ڈھکن کئی ہفتوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔شہریوں نے کہا ہے کہ ناقص میٹر یل سے ڈھکن تیار کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

معیاری میٹر یل سے ڈھکنوں کو تیار کروایا جائے۔