کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری،شوبز شخصیات  

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری،شوبز شخصیات  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی موجودگی کی خبر سے پریشان ہونے کی بجائے تمام لوگوں کو اس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔پاکستانی قوم نے ہر مشکل گھڑی میں ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے اس بار بھی قوم بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرے گی۔کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سب سے زیادہ ضروری صفائی کا خیال رکھنا ہے۔شوبز شخصیات نے کہا ہے کہ ہمیں سب کچھ حکومت او ر اداروں کے کاندھوں پر ڈالنے کی بجائے بطور شہری اپنا کردار بھی ادا کرنا چاہیے،ہمیں اپنے گھر کی طرح گلی محلے اور شاہراہوں کو صاف ستھرا رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اگر ہم اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے۔ شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نوشبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ قسمتی سے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جو ہمارے فرائض ہیں انہیں بھی حکومت پورا کرے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب تو ہم سمندر کو بھی آلودہ کر رہے ہیں۔
جس کے آنے والے سالوں انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔حکومت جتنی مرضی کلین گرین مہم چلا لے جب تک عوام اس میں سٹیک ہولڈر نہیں بنیں گے اس کے نتائج برآمد نہیں ہو سکتے۔ اگر ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلی اور دیگر بیماریوں کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے تو ہمیں نہ صرف درخت لگانا ہوں گے بلکہ ان کی حفاظت بھی کرنا ہو گی ۔

مزید :

کلچر -