علی بدر میانداد کو نئے قصیدے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

علی بدر میانداد کو نئے قصیدے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

  



لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان گلوکار علی بدر میانداد کو ان کے نئے قصیدے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ علی بدر میانداد نے گزشتہ روز مقبول بھارتی گانے ”مجھے تو تیری لت لگ گئی“ کی طرز پر گایا ہوا قصیدہ“آگئے مولا علی علی“ ریلیز کیا ہے جس پر انہیں لوگوں کی طرف سے زبردست تنقید کا سامنا ہے۔“آگئے مولا علی علی“ کو تھر پروڈکشن نے ریلیز کیا ہے۔

جسے ایم ایس عابد نے تحریر کیا ہے۔ اگرچہ اس قصیدے کے بہت سے لوگوں نے پسند بھی کیا ہے لیکن اس پر تنقید کرنے والوں کی کمی بھی نہیں ہے۔گفتگو میں علی بدر کا کہنا ہے کہ گانے کی کمپوزیشن پہ کچھ بھی بنا لینا اور وہ بھی ایسے کلام پر مناسب تو نہیں تھا لیکن میں نے یہ کام نیک نیتی سے کیا ہے۔ لوگوں کا توکام ہی تنقید کرنا ہے۔ علی بدر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایک نہیں بلکہ دو قصیدے رجب کے مہینے میں کیے ہیں۔ ایک تو کمرشل رکھا ہے جو مخصوص لوگوں کے لئے ہے۔ اورجہاں تک بات گانوں کی طرز کی ہے تو طرز طرز ہی ہوتی ہے اور بہت سارے کلام گانوں پہ گائے جاتے ہیں مگر ان کی طرف کسی کا دھیان کیوں نہیں جاتا۔

مزید : کلچر