فلم میں آئٹم نمبر کبھی بھی نہیں کروں گی، اقراء عزیز

فلم میں آئٹم نمبر کبھی بھی نہیں کروں گی، اقراء عزیز

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ آئٹم نمبر کبھی بھی نہیں کروں گی۔ اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ ان کو جیسے ہی کسی اچھی فلم کی آفر ہوئی وہ فوراً قبول کر لیں گی مگر کبھی بھی آئٹم سانگ نہیں کریں گی۔اقرا عزیز نے مزید کہا کہ وہ سیاحت کی بہت شوقین ہیں انہیں مختلف ممالک اور مقامات دیکھنے کا بہت شوق ہے اور ان کو جب بھی موقع ملے تو وہ بیرون ممالک سیر کے لئے نکل جاتی ہیں۔واضح رہے کہ اقرا عزیز اپنے اگلے ڈرامے ”جھوٹی“ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جس میں ان کے منگیتر یاسر حسین نے بھی کام کیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقرا عزیز کو بھی دیگر فنکاروں کی طرح کئی فلموں کی آفرز مل چکی ہیں تاہم وہ مسلسل انکار کرتی آئی ہیں۔

مزید : کلچر