آئٹم سونگ کی پسندیدگی،لائبہ خان نے معاوضہ بڑھا دیا

آئٹم سونگ کی پسندیدگی،لائبہ خان نے معاوضہ بڑھا دیا

  



لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ لائبہ خان کے آئٹم سونگ کی پسندیدگی،دوسری فلموں کے پروڈیوسرز نے بھی آئٹم سونگزکی آفرز کردی،لائبہ خان نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ لائبہ خان ان دنوں پروڈیوسر مہراسلم کی نئی فلم میں آئٹم سونگ کررہی ہیں جس کی دھوم پورے فلم نگر میں مچ گئی ہے اس آئٹم سونگ کو دیکھتے ہوئے دوسرے پروڈیوسرز نے بھی اپنی فلموں کے آئٹم سونگ کے لئے لائبہ خان سے رابطے کرنے شروع کر دئیے ہیں۔اتنی آفرزکو دیکھتے ہوئے لائبہ خان نے اپنے معاوضے میں بھی اضافہ کردیاہے۔

ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے بتایاکہ انہوں نے نئی پنجابی فلم”عشق میرا انمول“ کے لئے تین گانے ریکارڈ کروائے ہیں اور ہدائتکار باسو چوہدری اور مہر اسلم کی نئی فلم کے لئے ایک آئٹم سونگ بھی کیا ہے جس نے سارے سٹوڈیوزمیں دھوم مچائی ہوئی ہے اس سونگ کی دھوم سن کر ہی سب پروڈیوسرز نے مجھے اپنی فلموں کے آئٹم سونگ کی آفرز کردی ہیں۔معاوضے بڑھانے کی بات پر لائبہ خان نے کہاکہ میں اس وقت فلم انڈسٹری کی مصروف اداکارہ بن چکی ہوں اور چار پشتو فلموں کے ساتھ ساتھ،اردو اور پنجابی فلموں کے میگا پراجیکٹ بھی کررہی ہوں اس لیئے معاوضہ بڑھانا میرا حق بنتا ہے۔لائبہ خان نے کہاکہ فلم کے سین کے مطابق بے باکی کا مظاہرہ کرنا ضروری ہوتا ہے اور یہ فحاشی کے ذمرے میں نہیں آتا کیونکہ آئٹم سونگ میں مصالحہ نہ ہو تو وہ آئٹم سونگ نہیں رہتا۔میں نے جو آئٹم سونگ کیا ہے اس کے لئے تمام تر لوازمات پورے کئے ہیں اس کی ڈریسنگ بھی اس کے مطابق کی ہیں میرے اس آئٹم سونگ کے کوریو گرافر پپوسمراٹ ہیں جنہوں نے میرے ڈانس کی تعریف کی ہے۔لائبہ خان نے مذید کہاکہ میں اس وقت 9 فلموں کے آئٹم سونگ کر رہی ہوں جو ایک سے بڑھ کر ایک ہیں انہیں امید ہے کہ فلم بین میرے ان آئٹم سونگز کو پسند کریں گے باقی فلموں کی شوٹنگز ان دنوں مختلف مقامات اور سٹوڈیوزمیں جاری ہے۔

مزید : کلچر