”عہد وفا“ میں میجر کے کردار کیلئے ہمایوں سعید کا انتخاب

”عہد وفا“ میں میجر کے کردار کیلئے ہمایوں سعید کا انتخاب

  



لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“ کے ہدایتکار سیفی حسن نے ابھی نندن پر مبنی سین بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سین پہلے سے ڈرامہ سکرپٹ کا حصہ تھا لیکن اس کردار کے لئے ہمایوں کا انتخاب بعد میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ کی ایک قسط اور نشر کی جائے گی جبکہ ایک ہفتے کے وقفے کے بعد آخری دو قسطوں کو ٹی وی پر نشر کرنے سے قبل سینما گھروں میں ایک ساتھ پیش کیا جائے گا۔ڈرامے میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے تحریر مصطفیٰ آفریدی کی ہے، کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر و دیگر شامل ہیں۔

کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد شامل ہیں۔

مزید : کلچر