انعم فیاض کی شوہر کے ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر

انعم فیاض کی شوہر کے ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ انعم فیاض نے اپنے نومولود بیٹے اور شوہر کے ساتھ بنائی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کردیں جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔انعم فیاض جوکہ اب تک تقریبا15سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کی اداکاری کوبھی شائقین کی جانب سے بہت سراہا گیا ہے او ر اس وقت بھی وہ مختلف پراجیکٹس میں کام کررہی ہیں اب اداکارہ انعم فیاض نے انہوں نے نے حال ہی میں اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور بعد میں بیٹے کے نام ”محمد سالار اسد“ رکھنے کا بھی اعلان کیا، انعم فیاض نے 2016ء میں اسد انور کے ساتھ شادی کی تھی۔

مزید : کلچر