رامش بابو کا گانا”اگنورکردی“ فلم میں شامل

رامش بابو کا گانا”اگنورکردی“ فلم میں شامل

  



لاہور (فلم رپورٹر)معروف گلوکار رامش بابو کا نیا گانا”اگنور کردی“ فلم میں شامل کرلیا گیا،ریکارڈنگ کے لیئے رامش بابو کراچی روانہ،تفصیلات کے مطابق فلم کے ہیرو آصف سمیر نے ان کا گانا یوٹیوب پر دیکھا جس کی مقبولیت دیکھتے ہوئے انہوں نے اس کو اپنی نئی فلم”سیلفی ڈیتھ“ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک ملاقات کے دوران رامش بابونے بتایاکہ آصف سمیر نے جب میرا گانا”اگنور کردی“ سنا تو انہوں نے مجھ سے ملاقات کی اور اسے دوبارہ ریکارڈ کروانے کے لئے انہیں کراچی بلا لیا ہے۔

مزید : کلچر