وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ امن کی بات کی،جاوید شیخ

وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ امن کی بات کی،جاوید شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے جس سے اس کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوا ہے، کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ جاوید شیخ نے کہا کہ بھارت میں ایک بڑا حلقہ ایسا بھی ہے جو جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہے اور ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن شاید اسے ہماری کمزوری سمجھا جارہا ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر نے پرپاکستا ن میں شدید رد عمل سامنے آیا بھارتی حکومت کو مقامی سطح پر بھی مزاحمت ہوئی۔
کا سامنا ہے اور بھارتی حکومت کو اپنے اس اقدام کوواپس لینا پڑے گا۔

مزید :

کلچر -