بیہودہ رقص کی بھرمار سے فیملیوں نے تھیٹر سے ناطہ توڑ ا،بابر لاہوریا
لاہور (فلم رپورٹر)کامیڈین بابر لاہوریا نے کہا ہے کہ فحش جگتوں اور بیہودہ رقص کی بھرمار سے فیملیوں نے تھیٹر سے ناطہ توڑ رکھا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ صاف ستھرے تھیڑ کو پھر سے پروان چڑھایا جائے اور ایسے ڈامے پیش کئے جائیں جو ماں کے ساتھ بیٹا، باپ کے ساتھ بیٹی اور بہن کے ساتھ بھائی ایک ساتھ دیکھیں۔لاہور میں تھیٹر کے معاملات کافی حد تک درست ہوچکے ہیں لیکن دیگر شہروں میں صورتحال ابھی تک خراب ہے۔ تھیٹر ہالوں میں پیش کئے جانے والے بیشتر ڈرامے بے حیائی اور لچر پن کو فروغ دے رہے ہیں۔
جن سے ہماری معاشرتی اقدار تباہ ہو رہی ہیں۔ اس قابل مذمت روش کے تدارک کے لئے سچے، کھرے اور محب وطن فنکاروں کو میدان عمل میں اترنا چاہیے۔