یادگار کردار ادا کرنا میری اولین ترجیح رہی ،صائمہ قریشی
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے ٹی وی ڈراموں میں معاشرے کی اصلاح کا پہلو نمایاں ہوتا ہے،نجی شعبے میں ایسے شاہکار ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاتعداد ڈرامہ سیریلز میں بہترین کردار نبھا چکی ہوں لیکن مزید بہتر سے بہتر کام کرنے کی جستجو ہے۔میں سمجھتی ہوں کہ ابھی مجھے بہت سارا کام کرنا ہے اور مجھے اپنی اداکاری کے ایسے انمٹ نقوش چھوڑنے ہیں جسے میرے پرستار مدتوں یاد رکھیں۔صائمہ قریشی نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میڈیا کی ایک شکل ہے۔