غزل شاہ کی سالگرہ تقریب،شوبزستاروں کی شرکت

غزل شاہ کی سالگرہ تقریب،شوبزستاروں کی شرکت

  



 لاہور(فلم رپورٹر) غزل شاہ کی سالگرہ کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں شوبز انڈسٹری کے ستاروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دئے۔جن میں پرویزکلیم،حسن عسکری،ڈاکٹر اجمل ملک،عینی طاہرہ،گلوکارہ حمیراارشد،طاہر بخاری،جانوبابا،امان سوہنا،سہیل پٹاکا،ملک آصف شہزاد،ٹائیگرشاہ،عامر، یاسرجاوید،لائبہ خان،بیا خان،قلب عباس،علی رضا،علی عابدی،گوشی رائے،،عباس رائے،طارق جیکسن، شاہد سونو،عمران شوکی سمیت دیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئرز کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات بہت کم منعقد ہوتی ہیں۔ ایسی پر وقار تقریب کا اہتمام کرنے پر ہم غزل شاہ کو مبارک پیش کرتے ہیں۔

تقریب میں شریک مہمانوں نے غزل شاہ کو پھول اور تحائف پیش کئے جس پر غزل شاہ نے ان کا شکریہ اداکیا تقریب کے آخر میں پرتکلف ڈنرکا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

مزید : کلچر