نوشہرہ،موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

نوشہرہ،موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کی کامیاب کاروائی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتارابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جُرم نشاندہی پر مختلف مقامات سے لاپتہ 04موٹرسائیکلیں برآمداویس نوشاد ولد نوشاد خان ساکن نوشہرہ کلاں نے کینٹ پولیس کو اپنی موٹر سائیکل چوری ہونے کی رپورٹ درج کروائی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذالفقار نے موٹر سائیکل کی بڑھتی ہوئی چوری وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ASP کینٹ بلال احمد کی سربراہی میں SHO کینٹ عنایت علی امجد پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک سونپ دیاپولیس ٹیم نے علاقے میں مخبروں کا نیٹ ورک فعال بنا کراپنی تفتیش جاری رکھی تفتیشی ٹیم نے ملزمان تک رسائی حاصل کی ملزم نوید ولد ہستم خان ساکن بہرام کلے کو گرفتار کر لیا گیا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیاملزمان کی نشان دہی پر مختلف مقامات سے چوری شدہ 04موٹر سائیکلیں برآمد۔مزید تفتیش جاری ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر