اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر سے نیسپاک کے نمائندہ وفد کی ملاقات

اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر سے نیسپاک کے نمائندہ وفد کی ملاقات

  



پشاور(سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان کے ساتھ نیسپاک کے نمائندوں کی ملاقات۔اجلاس گذشتہ روز اسلامیہ کالج کے مین کمیٹی روم میں ہوا۔جس میں رجسٹرار اسلامیہ کالج پروفیسر ڈاکٹر توقیر عالم،ڈائیریکٹر منصوبہ بندی ڈاکٹر ظہور جان اور ڈپٹی ڈائیریکٹر منصوبہ بندی عبدالصبور کے علاوہ نیسپاک کے پراجیکٹ منیجر احسان اللہ ریجنل پروگرام منیجر کے علاوہ دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان کو نیسپاک کے نمائندوں نے اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔جس پر وائس چانسلر نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ پی سی ون اور دیگر معاہدوں کے مطابق تمام معاملات حل ہوں گے۔اور اسلامیہ کالج میں کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی کام نہیں کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر