بنوں میں گھر خالی کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ، خاتون خانہ قتل

بنوں میں گھر خالی کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ، خاتون خانہ قتل

  



بنوں (بیورورپورٹ) بنوں میں گھر خالی کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ، خاتون خانہ قتل کردی گئی ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع مسلم آباد سوکڑی نزد کچہری گیٹ میں مبینہ ملزم طارق خان ولد سلیم خان ساکن سوکڑی کریم خان نے فائرنگ کرکے گھر میں موجود 28 سالہ نادیہ بی بی زوجہ صدر نواز ساکن بیدلی کلہ حال مسلم آباد سوکڑی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا مبینہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگیا وجہ عداوت گھر خالی کرانے پر تنازعہ بتایا گیا ہے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر کینٹ پولیس نے مقتولہ کے خاوند صدر نواز ولد نیک نواز کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مزید : پشاورصفحہ آخر