پنجاب حکومت سخت اقدام کا نوٹس لے،متحدہ لیبر فیڈریشن

پنجاب حکومت سخت اقدام کا نوٹس لے،متحدہ لیبر فیڈریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) راوی آٹوز لاہور کے مالکان کو مزدوروں پر حملہ اور اپنے غنڈوں کے ذریعے یونین کے سرگرم رکن کو قتل اور کء مزدوروں کو زخمی کرنے پر گرفتار کیا جائے ان خیالات کا اظہار متحدہ لیبر فیڈریشن خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر محمد اقبال،ولی محمد، محمد نبی، عقل بادشاہ، امداد حسین، اجملی خان اور مرکزی صدر لیاقت باچہ نے شمع گھی ملز میں فیڈریشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ راوی آٹوز لاہور کے مالکان نے اپنے غنڈوں کے ذریعے بربریت کی انتہا کی ہے اور پرامن مزدوروں پر اندھادھند فائرنگ کرکے یونین کے ایک سرگرم ممبر کو قتل اور کء کو زخمی کردیاہے پنجاب حکومت اس وحشیانہ اقدام کا نوٹس لے اور قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے اور اس گھناؤنے سازش میں ملوث فیکٹری مالکان کو بھی گرفتار کر کے انکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرے فیڈریشن کے رہنماوں نے وزیراعظم عمران خان اور پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی حکومت میں بھی انصاف نہ کیا گیا اور اس وحشیانہ اقدام پر تحریک انصاف کی حکومت انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا تو سمجھا جائیگا کہ حکومت میں آنے سے پہلے تحریک انصاف کے انصاف پر مبنی باتیں سب ڈھونگی باتیں تھی مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب کے مزدور تنظیموں نے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف جو بھی فیصلہ کیا پختونخواہ کے مزدور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور کسی بھی حد تک جانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔