انسپکٹر فیض محمد خان نیازی کی والدہ وفات پاگئیں
بنوں (بیورورپورٹ) ٹی ایم اے بنوں لائٹ انسپکٹر فیض محمد خان نیازی کی والدہ وفات پاگئیں مرحومہ کا نماز جنازہ اندرون ھنجل گیٹ محلہ محمد خان نیازی میں اداکر دی گئی نمازجنازہ میں ایم این اے زاہد اکرم درانی،مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ملک پیر خوبان شاہ، لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ کریم داد خان، سرپرست اعلیٰ نزیر اللہ خان اعوان، سابق ناظمین خالد ریاض، ثناء اللہ خان سمیت مختلف طبقہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی بعدازاں آبائی ترنگ قبرستان میں سپردخاک کردی گئی سوگواران میں حاجی نذیر محمد خان نیازی سابقہ ناظم، نثار احمد خان نیازی ایس ڈی او واپڈا، فیض محمد لائٹ انسپکٹرشامل ہیں