صوابی،تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

صوابی،تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

  



صوابی(بیورورپورٹ)تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ عبداللہ سکنہ یار حسین نے تھانہ یار حسین میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی حسن موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ راستے میں ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں ان کا بھائی حسن موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ یار حسین پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر