مردان میں ایک شخص دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

مردان میں ایک شخص دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

  



مردان(بیورورپورٹ) شہری علاقہ شریف آباد میں پرانی دشمنی پر فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ایک زخمی ہوگیا روڑیا قدیم کے رہائشی عمران ولد اسلام گل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ وہ تاریخی پیشی کے لئے جارہے تھے کہ نوشہرہ روڈ شریف آباد کے قریب ملزمان مہران اورماؤس ساکنان روڑیا قدیم نے فائرنگ کردی جس سے میرا بھائی رحم داد پر فائرنگ کی جس سے لگ کر زخمی ہوا اور ہسپتال پہنچاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا دوسری جانب ماؤس خان نے سٹی پولیس کو بتایاکہ وہ مہران اور اسد جائے وقوعہ پر موجود تھے کہ اس دوران رامد اد،عمران اور وصیل نے فائرنگ کردی جس سے میں لگ کر زخمی ہوگیا پولیس نے فریقین کے بیان پر الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر