چینی مافیا اب ماسک میں بھی پیسے کما رہا ہے، پرویز رشید

چینی مافیا اب ماسک میں بھی پیسے کما رہا ہے، پرویز رشید

  



اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چینی مافیا اب ماسک مافیا میں تبدیل ہو چکا ہے، اب وہ ماسک میں بھی پیسے کما رہا ہے، ماسک کی قیمت کوکنٹرول کیا جاسکتا ہے لیکن جو چینی مافیا کے لوگ ہیں وہی دوائیوں کا کاروبار کرتے ہیں انہیں کی کمپنیاں سرکاری ہسپتالوں کو دوائیاں فراہم کرتی ہیں،جب مافیا کے سربراہ حکومتوں کے حصہ دار ہوں گے تو حکومت ان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومت نے ہمیں بتایا تھا کہ ہم نے ہر سرحد پر اپنی میڈیکل کی ٹیمیں کھڑی کر دی ہیں، جو لوگوں کو چیک کرتی ہیں،اور اگر کسی میں وائرس پایا جائے گا تو اس کو علیحدہ رکھا جائے گا تاکہ دوسرے لوگ بیماری تک نہ پہنچیں، اس میں بھی یہ ناکام ہو گئے، وائرس سے متاثرہ لوگ پاکستان میں آگئے، حکومت کو اس وقت پتہ چلا جب وہ ہسپتالوں میں پہنچے،خود حکومت ان لوگوں کو نہ روک سکی نہ جانچ سکی۔

پرویز رشید

مزید : پشاورصفحہ آخر