کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا ہتک آمیز رویہ رکھنے کے خلاف انکوائری کا مطالبہ

کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا ہتک آمیز رویہ رکھنے کے خلاف انکوائری کا مطالبہ

  



چترال(نمائندہ پاکستان) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن چترال کے عہدیدارن اور ممبران نے صوبائی حکومت سے TOI چترال نور نواز کے خلاف چترال کے ٹھیکہ داروں سے رشوت طلب کرنے اور اُن کے ساتھ ہتک آمیز رویہ رکھنے کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔جمعہ کے روز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن چترال کے سینئر نائب صدر جاوید اختر،تاج رسول،رحمت آیاز،فضل ہادی،سیف الرحمن،احسان اللہ،شفیق الرحمن،سہیل احمد،جہانزیب اور میرکمال ودیگر نے چترال پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ TOIچترال نور نواز ایک انتہائی کرپٹ آفیسر ہیں جو کہ ٹھیکہ ڈاروں کے ساتھ اُن کا رویہ بھی انتہائی ہتک آمیزہے جوکہ کھلم کھلا رشوت طلب کرتے ہیں۔بلکہ سرکاری دفتر میں ٹھیکہ ڈاروں کی جیبیں ٹٹولتے ہیں جوکہ نامناسب طریقہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ TOIنورنواز سرکاری کرسی پر بیٹھ کے دفتر کے ملازمین جوکہ ٹھیکہ داری بھی کرتے ہیں اُن کو سرمایہ فراہم کرکے ٹھیکہ داری کراتے ہیں اور جب کوئی ٹھیکہ دار اُن کے نامناسب رویے کے خلاف احتجاج کرئے توانہیں بلیک لیسٹ کرنے کی دھمکی دینے کے ساتھ اُن کو اس بات سے ڈراتے ہیں کہ میں پی ٹی آئی کامران بنگش کا خاص بندہوں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔اُنہوں نے کہا کہ TOIنورنواز کسی بھی ٹھیکہ دار کے ساتھ سائیٹ وزٹ نہیں کرتے اور بل بناتے وقت ٹھیکہ داروں کو ادائیگی کے وقت زیادہ رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور بل بناتے وقت مختلف قسم کے دستخط کرکے بعد میں اپنے دستخط سے مکر جاتے ہیں اور ٹھیکہ داروں کو بلیک میل کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے نورنواز کے دستخط مختلف ٹیسٹوں کے لئے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں جوکہ اس کے کرپٹ ہونے اور جعلساز ہونے کا ثبوت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ناجائز کمیشن لینے اور لوگوں کو بے جا تنگ کرنے پر سابق تحصیل ناظم بونی مولانا یوسف نے اس کی پٹائی بھی کی تھی جسکے بعد یہ اپنے دفتر بونی میں نہیں جاسکتے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت TOIنورنواز کے خلاف فوراً انکوائری کا حکم دیں بصورت دیگر چترال کے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن اپر اور لوئر چترال میں احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر