پشاور،کار لفٹنگ اور چوری میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار

پشاور،کار لفٹنگ اور چوری میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کینٹ ڈویژن میں کا ر لفٹنگ اور چور ی میں ملو ث5 رکنی گروہ کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سیمجموعی طور پر 5عدد مسروقہ موٹر کاریں اور مسروقہ رقم 6 لاکھ روپے بھی برآمد کرلی گئی،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلا ت کے مطابق مدعی سجاد خان ولد سید بادشاہ سکنہ حیات آبا د نے پولیس کو رپورٹ درج کر اتے ہوئے بیا ن کیا کہ وہ نمازکیلئے مسجد گئے جب نماز سے واپس آیا تو کسی نا معلوم ملزمان نے اسکا آلٹو موٹر کار نمبر U.5823 چوری کر کے لے گیا،اسی طرح مسمی رحمت حسین ولد خوش ولی خان سکنہ چترال حال عمر پلازہ فلیٹ نمبر 11نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ میڈیسن کا کاروبار کرتاہے، اور کسی نے اس کے گھر سے 7لاکھ روپے چوری کرلیے ہیں، جن کی رپورٹس پر نامعلو ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقعات کا سختی سے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ تصور اقبال کی سرابراہی میں ڈی ایس پی ٹاون مختیا ر خان اور ایس ایچ او تھانہ ٹاون محمد آصف اور ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،جنہوں نے جدید سائنسی خطو ط پر ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر تین ملزمان محمد ہارون ولد ثواب گل،محمد آیا ز ولد منیر شاہ،ملاداد ولد عجب گل ساکنان جمرود کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 5عدد مسروقہ موٹر کاریں بھی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار خان نے کارروائی کے دوران ملزم وحید ولد ضان محمد سکنہ افغانستان حال خیبر پلازہ تہکال پایان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران فلیٹ سے رقم چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مسروقہ رقم5 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیا گیا،اسی طرح سورایوں کی روپ میں چوری کرنے والے ملزم ہلا ل ولد فضل کریم سکنہ تہکال پایان کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر سواریوں کے ساتھ ٹیکسی میں بیٹھ کرسواریوں سے رقم چوری کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، جس کے قبضے 1لاکھ روپے مسروقہ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر