نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ بھانہ ماڑی اور تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں نان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگل کر نے کی کو شش ناکام بناتے ہوئے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑا، چائے،سپیئر پارٹس وغیرہ ا برآمد کر لیا، برآمد ہونے والا کپڑا اور دیگر کسٹم چور اشیاء کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد ہونے والے کپڑا اور دیگر غیر قانونی اشیاء کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی محمد شعیب کو اطلاع موصول ہوئی کہ کسی بھی وقت نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین خان نے کوہاٹ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران بھاری تعداد میں غیر ملکی کپڑا برآمد کیا،جبکہ ایس ایچ او پہاڑی پورہ اعجاز نبی خان نے کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں چائے،سپیئر پارٹس وغیرہ برآمد کیا، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جو کہ ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا جس کو قانونی کارروائی اور کسٹم ڈیوٹی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر