وفاقی نظامت تعلیمات میں ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی، دفتر کو تالے لگا دیئے

وفاقی نظامت تعلیمات میں ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی، دفتر کو تالے لگا ...

  



اسلام آباد(این این آئی) وفاقی نظامت تعلیمات میں ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی،ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے دفتر کو تالے لگادئیے،ملازمین محصور اور انتظامی امور ٹھپ ہو گئے،وفاقی نظامت تعلیمات میں حالت کشیدہ انتظامیہ نے نفری طلب کرلی۔ ملازمین نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز چار گھنٹے زبردستی آفس میں روکا گیا، ملازمین نے انتظامیہ پر ریکارڈ میں ٹیمپرینگ کا الزام عائد کردیا،ٹاسک پر کام پورا کرنے کیلئے ملازمین کو گزشتہ روز روکا گیا۔ ترجمان کے مطابق تمام افسران بھی ملازمین کیساتھ آفس میں موجود رہے۔

وفاقی نظامت

مزید : پشاورصفحہ آخر