تخت بھائی میں پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز

تخت بھائی میں پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شجرکاری مہم ...

  



تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) تخت بھائی میں پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اھتمام شجرکاری مہم کا آغاز۔ مہم میں نجی سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے حصہ لیکر فلائی اوور کے گرین بلٹ میں سینکڑوں پودے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے نجی سکولوں کی تنظیم پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے آغاز کے سلسلے مختلف نجی سکولوں کے اسا تذہ اور طلباء نے شجرکاری کی اھمیت کو اجاگر کرنے کیلئے واک کیا۔واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر شجر کاری کی افادیت کے متعلق نعرے درج تھے۔واک کی قیادت اے اے سی تخت بھائی فرمان علی خان،پی ایس ایم اے کے صدر لطف الوھاب، جنرل سیکرٹری ستانہ گل،سابق ڈسٹرکٹ ممبر حبیب رسول اور سوشل ورکر ولی محمد اور سینئیر صحافی اکبرخان یوسفزئی کررہے تھے۔ آخر میں اے اے سی فرمان علی اور لطف الوھاب نے فلائی اوور کے گرین بیلٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اے اے سی فرمان علی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ گرین اینڈ کلین پاکستان ھمارا نصب العین ھیؤ۔ ھر پاکستانی کم ازکم ایک پودا لگا کر اس مہم میں حصہ لیکر اپنا دینی اور قومی فریضہ ادا کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر