مردان،ڈسٹرکٹ جیل کے اندر ایک قید ی نے پراسرار طورپر خودکشی کرلی

مردان،ڈسٹرکٹ جیل کے اندر ایک قید ی نے پراسرار طورپر خودکشی کرلی

  



مرکزی تنظیم تاجران تحصیل

تخت بھائی کے زیر اہتمام عظیم الشان تحفظ تاجر کونشن کا انعقاد

تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)مرکزی تنظیم تاجران تحصیل تخت بھائی کے زیر اہتمام عظیم الشان تحفظ تاجر کونشن کا انعقاد۔ اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، خیبر پختونخوا کے صدر مہر الہٰی، سینئر نائب صدر حاجی اورنگزیب کشمیری، جنرل سیکرٹری احسان باچا اور چیئر مین حواجہ محمد شفیق کادورہ تخت بھائی۔ تاجروں کے قائدین تخت بھائی پہنچتے ہی مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی معز اللہ خان، سینئر نائب صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم مست خیل، سٹی صدر مو سیٰ خان، سینئر نائب صدر حاجی سیف الرحما ن محسود، نائب صدر فرمان ہشنغرے، جنرل سیکرٹری سید قیوم سدا، سرپرست اعلیٰ حاجی میر اسلم اور دیگر سینکڑوں تاجروں کی قیادت میں ٹکر چوک پرشاندار ستقبال اور ان کو پھولوں کے ہار اور گل پھاشی کی گئی۔ ان کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں مینا بازارتک پہنچا دیا گیا۔ وہاں پر ایک عظیم الشان تحفظ تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے تاجر قائدین نے کا میاب تحفظ تاجرکنونشن منعقد کرنے پر تحصیل تخت بھائی کے تاجروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مردان(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ جیل کے اندر ایک قید ی نے پراسرار طورپر خودکشی کرلی،خودکشی کرنے والے قید ی کا تعلق چارسدہ سے ہے ذرائع کے مطابق رحمان اللہ ولد صفدر ساکن چارسدہ پایاں دسمبر2019سے قتل کے ایک مقدمے میں جیل میں تھا جمعہ کے روزاس نے مبینہ طورپر گلے میں پھندا ڈال کر خود کو زندگی کی قید سے آزاد کرلیا اس حوالے سے معلومات اور حقائق جاننے کے لئے جیل حکام سے باربار رابطہ کیاگیا توہر بار جیل سپرنٹنڈنٹ کا میٹنگ میں موجود ہونے کا بتایاجاتا جبکہ سپرننڈنٹ جیل کا ذاتی نمبر مسلسل بند آرہاتھا مردان کے ڈسٹرکٹ جیل میں ایک عرصے سے لڑائی مارکٹائی،بدانتظامی اور ناقص انتظامات کے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر