دینی مدارس کا تسلسل قیامت تک جاری رہے گا: مفتی کفایت اللہ

دینی مدارس کا تسلسل قیامت تک جاری رہے گا: مفتی کفایت اللہ

  



تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنمااور سابقہ ایم این اے حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ جلسہ دستار بندی و ختم القرآن الکریم جامع مسجد فضل آباد تخت بھائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ دینی مدارس کا تسلسل تا قیامت جاری رہے گا، دنیا کی کوئی قوت دینی مدارس کا راستہ نہیں روک سکتی، قراآن کریم انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا، علماء کرام قوم کے اصل خادم ہیں۔اور ناموس رسالت کا تحفظ کرینگے۔ اس موقع پر Jui کے مرکزی جنرل سکرٹری حضرت مولانا شجاع الملک، نوجوان مذہبی سکالر علامہ محمد صدیق، حضرت مولانا اشرف علی، مفتی فیاض، مفتی سردار علی، قاری سیف الرحمان ، نعت خواں سرحد بلبل ہارون رشید اور دیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پر جامعہ احسن العلوم فضل آباد نرئی میاں کلے کے ناظرہ اور حفظ القرآن کے بچوں کی دستار بندی بھی کی گئی، جلسے کی صدارت حضرت مولانا شفیع کر رہے تھے، اس موقع پر شاہ حسین ایڈوکیٹ ASDEO افتخار خان ٹکر، حافظ محمد جلال،قاری جنید،اذلان،روحیل خان، اور علاقے کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے،آخر میں مہمان خصوصی نے کہا کہ جب ایک انسان اس وقت مکمل انسان ہوتا ہے جب وہ اپنے رب اور اللہ کے رسول سے محبت کرتا ہوں، عزت اور خوشحال زندگی صرف قرآن مجید میں ہیں،موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہیں، جمہوریت کی خطر جیل بھی گیا ہواگر پھر بھی جانا پڑے تو قبول ہیں،ہم وہ مسلمان ہیں کہ ختم نبوت کی خاطر جان دینے کے لئے بھی حاضرہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر