سرائے نورنگ،ضلعی انتظامیہ معطل پٹواریوں کو بحال کرے،شوکت اللہ

سرائے نورنگ،ضلعی انتظامیہ معطل پٹواریوں کو بحال کرے،شوکت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)انجمن پٹو اریا ن لکی مروت کے صدر شوکت اللہ اور جنر ل سیکر ٹری مقبو ل الر حما ن نے ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے پٹواریو ں کی معطلی پر تشو یش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ جن پٹو ار یو ں کو معطل کیا جا چکا ہے اُن پر کوئی کر پشن ثا بت نہیں ہو ئی نہ ہی پٹواری انتقا لات کی مد میں کو ئی رشوت لیتے ہیں انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ معطل شدہ پٹواریو ں کو فوری طور پر بحا ل کیا جا ئے بصورت دیگر قلم چھوڑ ہڑ تال سمیت کسی بھی قر با نی سے دریغ نہیں کر یں گے ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے گذ شتہ روز میڈ یا کے نما ئندو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر انجمن پٹو اریا ن لکی مروت کے پر یس سیکر ٹری طا رق اقبا ل اور سینئر نا ئب صدر حضرت عمر بھی مو جود تھے اُن کا کہنا تھا کہ صو با ئی حکو مت کی ہدا یت پر آج تک لکی مروت میں جتنی کھلی کچہر یا ں ہوئی ہیں کسی ایک میں بھی پٹواریو ں سے متعلق شکا یات نہیں آئیں تا ہم اس کے با و جود ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے پٹو اریو ں کے سا تھ امتیا زی سلو ک کیا جا رہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے چند روز قبل متعدد پٹو اریو ں کو معطل کر دیا گیا جس کی وجہ سے وہ ذہنی کو فت میں مبتلا ہے جن پٹو اریو ں کو معطل کیا جا چکا ہے اُن پر کسی قسم کی کر پشن ثا بت نہیں ہو ئی بلکہ پٹو اری حضرات انتقالات کے عوض ایک روپے بھی نہیں لیتے۔