ضلع مہمند میں سیشن جج اسد حمید نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا

ضلع مہمند میں سیشن جج اسد حمید نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا

  



ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند، ڈسٹرکٹ کورٹ مہمند میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد حمید نے ایروکیریاکا پودا لگا کر بہار شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرلیا.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈسٹرکٹ کورٹ مہمند میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد حمید نے ایروکیریا کا پودا لگاکر موسم بہار شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرلیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج ولی محمد خان، سینئر سول جج عبیداللہ، محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او محمد صدیق کے علاوہ مہمند بار ایسویشن سمیت ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ سٹاف نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد حمید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور زمین کا زیور ہے۔انہوں نے بتایا کہ بحیثیت ایک زندہ قوم یہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو سرسبز بنائیں۔اور جنگلات کے ذریعے اس ملک کو الودگی سے پاک بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر