ماربل مایننگ میں بلاسٹنگ پر پابندی کا فیصلہ عارضی ہے،محمد خالد ڈپٹی کمشنر بونیر

ماربل مایننگ میں بلاسٹنگ پر پابندی کا فیصلہ عارضی ہے،محمد خالد ڈپٹی کمشنر ...

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد نے کہاہے کہ ماربل مایننگ میں بلاسٹنگ پر پابندی کا فیصلہ عارضی ہے۔بونیر کے ماربل صنعت سے ہزاروں خاندانوں کی رزق وابستہ ہے۔ہم ماربل صنعت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرناچاہتے ہے۔ماربل مائننگ میں کام کرنے والے مزدوروں،ٹرکس ڈرائیور وں اور کلینرز کو بچانا بھی ہمار امقصد ہے۔میکانائیز ماربل کٹنگ کے لئے مشینری فراہم کرنا حکومت کاکام نہیں ہے۔بلکہ لیزہولڈر ز اور مائننگ کمپنی کی ذمہ داری ہے۔مقررکردہ کمیٹی کے رپورٹ کے بعد بلاسٹنگ کے لئے ایس او پی جاری کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار ڈی سی بونیر نے اپنے دفتر میں ای کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا۔ای کچہری میں بونیر سے تعلق رکھنے والوں نے ڈی سی بونیر کے فیس بک پر اپنے افیشل پیج پر لائیو میں مختلف سوالات پوچھے۔اس موقع پر تمام محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے محکمہ سے متعلق سوالات کے جوابات دئے۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ ای کچہری کا مقصد عوام کے مسائل جاننا اور اسے حل کرنے کی کوشیش کرناہے۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ کمنٹس کے ذریعے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے گذشتہ روز بلاسٹنگ پر پابندی عائید کی تھی۔جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے مجھ پر تنقید کی گئی۔جو سراسر غلط ہے۔انہوں نے کہا پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ماربل کے اوور لوڈ ٹرکوں پر جو پابندی عائید کی تھی۔اس پر پورا پورا عمل درامد کیا جائے گا۔اور کسی کو بھی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ماربل مائننگ میں بلاسٹنگ سے بونیر کے قیمتی ماربل ذخائیر تباہ ہورہے ہیں۔ان قیمتی ذخائیر کو بچانا بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر