تحریک انصاف نے یو سی سطح پر مسائل کی تفصیلات طلب کر لیں

تحریک انصاف نے یو سی سطح پر مسائل کی تفصیلات طلب کر لیں

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے ٹاؤنز اوریونین کونسل عہدیداروں سے ضلعی حکومت کے متعلقہ علاقائی مسائل کی تفصیلات طلب کرلی جنہیں ترجیح بنیادوں پر حل کروایاجائے گا علاقائی مسائل میں گلی بازاروں کی ٹوٹ پھوٹ،سڑکوں کا پیچ ورک،اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اورسیوریج کی درستگی شامل ہیں اس سلسلے میں گذشتہ روز لاہور آفس میں ضلعی صدر غلام محی الدین دیوان کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری مہر واجدعظیم،خالد گجر،احمد علی بٹ،طاہر رشید،عرفان حسن ایڈووکیٹ، فاروق خان،ڈاکٹروسیم،اکبرخان،مرزاصادق جرال،رانا ساجد،عدنان سہیل،ملک فرحت اورٹاؤنز کے صدوروجنرل سیکرٹریز نے شرکت کی تھی اجلاس میں ایک قراردادکے ذریعے چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی اور صوبائی صدر چوہدری اعجازاحمد کی قیادت پر بھرپوراعتماد کے اظہارکی قرارداد بھی متفقہ طورپرمنظورکی گئی اجلاس کے دوران مینارپاکستان گراؤنڈ میں منعقدہ کامیاب تنظیمی کنونشن پر اظہارتشکر کیاگیا اور فیصلہ کیاگیاکہ جس ٹاؤن اوریونین کونسل نے تنظیمی کنونشن کی کامیابی میں بہترین کرداراداکیاتھا اسے تعریفی سند اور ایوارڈ دیا جائے گا اس حوالے سے بھی عہدیداروں سے سفارشات طلب کی گئیں۔ اجلاس میں ٹاؤنز عہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ جن یونین کونسلوں میں وارڈزکی تنظیم سازی مکمل نہیں ہوسکی انہیں جلدازجلد مکمل کرکے لسٹیں لاہورآفس کوفراہم کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام محی الدین دیوان کاکہناتھاکہ عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پرحل تحریک انصاف کا مشن ہے جب تک عوام کے گلی محلوں کے مسائل حل نہیں ہونگے لاہور شہرتحریک انصاف کا قلعہ نہیں بن سکتا۔

تفصیلات طلب

مزید : پشاورصفحہ آخر