میرٹ کلچر کو فروغ دینا پی ٹی آئی کا مشن ہے،سعید الحسن شاہ

میرٹ کلچر کو فروغ دینا پی ٹی آئی کا مشن ہے،سعید الحسن شاہ

  



لاہور (فلم رپورٹر) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے اپنے آفس میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت اورصوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ صوبے کے انتظامی امور،گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کے فروغ کے حوالے سے بہترین اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔محکمہ اوقاف نے استعمال شدہ پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے کے لئے عملی اقداما ت کا آ غاز کر دیا گیا ہے۔ صوبہ بھر کے تمام مزارات اور مساجد میں خطیر رقم سے استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے ٹینکوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ذخیرہ شدہ پانی کو پودوں کی آ بیاری ا ور سڑکوں کو دھونے کے استعمال میں لایا جائے گا۔ پہلے فیز میں داتا دربارجبکہ دوسرے فیز میں شاہ حسین،میاں میر اور بہاؤالحق کے د درباروں پر استعمال شدہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے بڑے بڑے ٹینک بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ماضی کے برعکس شفاف ڈیل اور بہترین ورکنگ کو یقینی بنائے گی اس سلسلہ میں عالمی معیار کے مطابق واٹر ٹریٹمنٹ کے جدید پلانٹس لگائے جائیں گے جن کے ذریعے دریاؤں اور نہروں کے پانی کو بھی روزمرہ کے استعمال میں لایا جا سکے گا، پہلے مرحلے میں پنجاب کے بڑے شہروں لاہور،ملتان، راولپنڈی،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور سرگودھا کے اضلاع میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے۔

سعید الحسن

مزید : پشاورصفحہ آخر