اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتیں وصول کرنے والے 17دکاندار گرفتار

اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتیں وصول کرنے والے 17دکاندار گرفتار

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 211 مقامات کو چیک کیا گیاا ور 35 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور91 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 17 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور17 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ02 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

دکاندار گرفتار

مزید : پشاورصفحہ آخر